ایران نہ صرف مسلم ممالک بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جس کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے مریض ترکی میں ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں ایران اور ترکی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسرائیل ہے، جہاں 31 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 کے قریب تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 16 تک جا پہنچی تھی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں چوتھے نمبر پر اسلامی دنیا کا اہم ترین ملک سعودی عرب ہے، جہاں 31 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1500 کے قریب تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد 8 تھی۔
اسی طرح قطر میں مریضوں کی تعداد 693، مصر میں 656، عراق میں 630 اور متحدہ عرب امارات (یو اے) میں 611 تک جا پہنچی تھی۔
اگرچہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں، تاہم اس خطے میں بھی جنوبی ایشیائی ممالک کی طرح نئے کیسز سامنے آنے کی رفتار انتہائی سست ہے۔