مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود تاریخی نوادرات پر مشتمل سب سے قدیم میوزیم کے 118 برس مکمل ہو گئے ہیں۔
اس میوزیم میں قدیم مصری نقش و نگار اور کئی نایاب و نادر سامان کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو ملک کی تاریخ کا شاہکار نمونہ ہے۔
مصر کو تابوتوں کے شہر کے نام پر جانا جاتا ہے میوزیم کے 118 برس مکمل ہونے کے ضمن میں منعقدہ ایک تقریب میں کئی سرکاری مہمانوں نے شرکت کی۔
بتادیں کہ مصر کو تابوتوں کے شہر کے نام پر جانا جاتا ہے، اسی لیے اس میوزیم میں کئی ایسی تابوتیں ہیں جن میں سے کچھ کا پہلی بار نظارہ کیا گیا۔
اس میوزیم میں قدیم مصری نقش و نگار اور کئی نایاب و نادر سامان کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے واضح رہے کہ مصر کے اس میوزیم کی بنیاد مصری سلطنت کے حکمراں عباس دوم نے رکھی تھی، جو مصر کا آخری کھیڈیو (حکمران) تھا۔
اس میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے آثار قدیمہ کے ذخیرے موجود ہیں اور یہ طویل عرصے سے مصر کی سیاحت کی صنعت کا سنگ بنیاد رہا ہے۔