اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں بگرام جیل کا انتظام اب طالبان کے سپرد - افغانستان میں بگرام جیل کا انتظام اب طالبان کے سپرد

افغانستان میں امریکہ کے زیر انتظام رہنے والی 'بگرام جیل' کا انتظام اب طالبان نے سنبھال لیا۔

افغانستان میں بگرام جیل کا انتظام اب طالبان کے سپرد
افغانستان میں بگرام جیل کا انتظام اب طالبان کے سپرد

By

Published : Sep 14, 2021, 10:37 PM IST

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد جیل سے افغان فورسز کے نکلتے ہی بعض قیدی بھی دیوار پھاند کر فرار ہوئے۔ 'جیو نیوز' کے مطابق جیل کی دیوار کے گرد قیدیوں کے جوتے، چپلیں، پانی کی خالی بوتلیں اور کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔

بگرام ائیربیس پر ٹوٹے پھوٹے امریکی ہیلی کاپٹر اور جنگی سامان جا بجا بکھرا ہوا ہے، جسے امریکی فوجی جاتے ہوئے چھوڑ گئے تھے۔ ایئربیس پر امریکی فوجیوں کی ورزش کا سامان بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:پیرالمپک میں میڈل جیتے والوں سے وزیراعظم نے ملاقات کی

بگرام ایئربیس طالبان پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اب اس ائیر بیس پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ واضح رہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی حکام نے بگرام ائیربیس کو 20 سال بعد افغان فوج کے حوالے کیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details