اردو

urdu

ETV Bharat / international

شدت پسندوں کا پولیس ٹیم پر حملہ - موت

افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس میں ایک کانسٹبل ہلاک جبکہ دوسر ا زخمی ہوگیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 20, 2019, 12:47 PM IST

صوبائی پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی نے اس کی اطلاع دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں نے قندوز میں پولیس گشتي ٹیم پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس میں ایک پولیس کانسٹبل کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ صوبہ قندوز میں طالبان جنگجو تنظیموں نے فی الحال اس حملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details