اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل اور فلسطین کے مابین ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا امکان - فلسطین کی خبر

مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈی نیٹر نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

Tensions between Israel and Palestine
Tensions between Israel and Palestine

By

Published : Jun 15, 2021, 5:18 PM IST

اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جس سے فرقہ وارانہ تشدد کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔

مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈی نیٹر نے پیر کو یہ بیان دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے‘‘۔

انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔

وینس لینڈ نے کہا کہ ’’میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ تنازع کے دوسرے دور کو پھوٹنے سے روکنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں‘‘۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details