دنیا کے نمبر ایک اسکواش کھلاڑی Professional Squash Player مصر کے علی فراغ نے آپٹاسیا چیمپیئن شپ میں جیت کے بعد کی تقریر میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی میڈیا کی کوریج سے اپنا اختلاف ظاہر کیا۔ اس اسٹار کا خیال ہے کہ 'دنیا میں ہر جگہ ہونے والے ظلم کا احاطہ میڈیا میں نہیں کیا جاتا۔
علی فراغ کا کہنا ہے کہ نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین کے بارے میں بھی بات کی جائے۔
علی فراغ نے لوگوں سے فلسطین کے بارے میں بھی اسی طرح بات کرنے کی اپیل کی جس طرح وہ یوکرین کے بارے میں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں کبھی بھی سیاست اور کھیلوں کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن اب اچانک اس کی اجازت دے دی گئی ایسا کیوں؟ مجھے امید ہے کہ لوگ دنیا میں ہر جگہ ہونے والے ظلم کو بھی دیکھیں گے۔'