افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان جنگجوؤں نے پولس چوکی پر حملہ کیا جس میں 7 پولس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی دیر رات کو صوبہ قندھار کے ضلع تخت پل میں ہوا۔ اس حملے میں سات پولس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔
پولس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ کتنے جنگجو مارے گئے اس کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ اسی علاقے میں تقریبا دو ہفتے قبل سات پولس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ طالبان نے ابھی تک اس تازہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
قندھار میں طالبان کا حملہ، سات پولس اہلکار جاں بحق - قطر کے دارالحکومت دوحہ میں
یہ حملے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے بین افغان امن مذاکرات کے بعد ہوئے ہیں۔
policemen
واضح ر ہے کہ یہ حملے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے بین افغان امن مذاکرات کے بعد ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے مذاکرات پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ حالیہ جنگ بندی پر دونوں طرف سے اتفاق رائے ہوا۔ یہ مذاکرات حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ممکن ہوسکے تھے۔