افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی گرفت کی وجہ سے ملک کے تقریباً ایک ہزار شہریوں نے تاجکستان کے ایک مہاجر کیمپ میں پناہ لی ہے۔ تاجکستان میں افغانستان کے سفیر محمد ظاہر اغبار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان اس ملک پر اپنی گرفت مضبوط کرتا جارہا ہے اور صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے درمیان طالبان نے خاص طور پر ملک کے شمالی دیہی علاقوں میں قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔
افغانستان کے سفیر محمد ظاہر اغبار نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ تاجکستان میں افغانستان سے متصل علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ لگایا گیا ہے۔
جمعرات کے روز افغان سفیر نے کیمپ کا دورہ کیا۔ طالبان نے تاجکستان کی سرحد سے متصل افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے متعدد اضلاع کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد تقریبا ً ایک ہزار شہری فرار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد علاقہ پر قبضہ کا دعویٰ
اغبار نے اس مشکل وقت میں افغان عوام کو امداد فراہم کرنے پر حکومت تاجکستان سے اظہارِ تشکّر کیا۔