شام کے صدارتی دفتر کے ایک بیان کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کووڈ-19 ٹیسٹ کرایا جس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
شامی صدر بشار الاسد کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ گھر میں ہی دو سے تین ہفتوں تکقرنطینہ میں رہ کر کام کرتے رہیں گے۔
فروری کے وسط سے ہی جنگ زدہ شام میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ملک کی شدید معاشی صورتحال کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے اختیارات محدود ہیں۔ یہ بات ملک کی کورونا وائرس کی مشاورتی کمیٹی کے ایک ممبر نے بتائی۔