اردو

urdu

ETV Bharat / international

بغداد میں امریکی فضائی حملے کے خلاف مارچ - US airstrike in baghdad

متنازعہ نیم فوجی گروپ کے پیروکاروں نے امریکہ مخالف نعرے لگائے اور عراقی پرچم کے ساتھ علامتی طور پر تیار خالی تابوت اٹھا کر مارچ کیا۔

Symbolic funeral in Baghdad for US airstrike dead
Symbolic funeral in Baghdad for US airstrike dead

By

Published : Jun 29, 2021, 10:57 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد میں منگل کے روز امریکی فوج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کے اعزاز میں پاپولر موبلائزیشن فورسز کے سیکڑوں حمایتی جمع ہوئے، پی ایم ایف ایران حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروپ ہے۔

بغداد میں امریکی فضائی حملے کے خلاف مارچ

متنازعہ نیم فوجی گروپ کے پیروکاروں نے امریکی مخالف نعرے لگائے اور عراقی پرچم کے ساتھ علامتی طور پر تیار خالی تابوت اٹھا کر مارچ کیا۔

اتوار کی شام ہونے والے فضائی حملے میں پاپولر موبلائزیشن فورس کے چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

پی ایم ایف کے میڈیا آفس نمائندہ موہناد حسین کا کہنا ہے کہ "آج ہم عراقی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی، تمام بین الاقوامی معیاروں اور اصولوں کی واضح خلاف ورزی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آزادی کا دعویٰ کرنے والا امریکہ دہشت گردی کا سرغنہ ہے کیونکہ اس نے پی ایم ایف کے رہنماؤں اور پی ایم ایف فائٹر کو نشانہ بنایا ہے، جو شام کی طرف سے عراق میں دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لئے سرحد پر تعینات تھے۔''

یہ بھی پڑھیں: ایران نوازملیشیاؤں کی شام میں امریکی فوجی اڈے پرگولہ باری

یہ حملے امریکی صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر ہوئے ہیں۔ پانچ ماہ قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ دوسری بار ہے، جب انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف انتقامی حملوں کا حکم دیا ہے۔

عراق کی فوج نے ان حملوں کی "عراقی کی خودمختاری کی خلاف ورزی" کے طور پر مذمت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details