لاک ڈاؤن کے دوران اردن میں بدھ کے روز تقریبا 1،78،000 طلبہ اپنے آخری امتحانات دینے امتحان مراکز پر پہنچے اور سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے امتحان دیا۔
جینرل سیکنڈری ایجوکیشن سرٹیفکیٹ کے لئے امتحان کے پہلے دن ریاضی کا مضمون تھا، جو اردن میں توجیہی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
طلبہ گزشتہ تین مہینوں سے گھر پر ہی پڑھائی کر رہے تھے اور اسکول میں آنے کا یہ ان کا پہلا موقع تھا۔
طالبہ طلہہ ریحان نے بتایا کہ "شروع میں میں گھبرا گئی تھی، اسکول جاتے ہوئے میں گھبرا گئی تھی اور مجھے ایک عجیب سا احساس ہو رہا تھا لیکن جب میں نے لڑکیوں اور حفاظتی اقدامات کو دیکھا تو مجھے اطمینان محسوس ہوا۔''
امتحانات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صحت کے سخت اقدامات کے درمیان منعقد کیا گیا۔
طالبہ تارا حاطم نے بتایا کہ ''خدا کا شکر ہے وائرس نے مجھےمتاثر نہیں کیا میں ان حالات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے قابل تھی، جو ہوا اس کے باوجود مجھے اپنی تعلیم حاصل کرنا چاہئے، خدا نے چاہا تو وائرس کا اثر ختم ہوجائے گا اور ہمیں اچھے نتائج ملیں گے اور ہم بہت خوش ہوں گے۔''