ذرائع نے بتایا کہ 'نامعلوم مسلح افراد نے ایک سماجی کارکن صلاح العراقی پر گولی چلا دی جس کے بعد اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔'
عراق میں سماجی کارکن کا گولی مار قتل - عراق میں سرگرم ایرانی دہشت گردی پر تنقید
عراق کے دارالحکومت بغداد میں منگل کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک سماجی کارکن صلاح العراقی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مقامی میڈیا بغداد ٹوڈے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے منگل کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ الحداد چینل کے مطابق سماجی کارکن العراقی کو عراق میں سرگرم ایرانی شدت پسندی پر تنقید کرنے کے لئے جانا جاتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں گزشتہ کچھ مہینوں سے مختلف پارٹی کے کارکنوں پر کئی حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے زیادہ تر ان لوگوں پر ہوئے ہیں جو بدعنوانی کے خلاف مظاہرے میں شامل تھے۔ ان لوگوں پر یا تو حملہ ہوا یا پھر ان کو قتل کر دیا گیا۔ اس طرح کے زیادہ تر حملے بغداد اور عراق کے جنوبی صوبوں میں ہوئے ہیں۔
اسپوتنک/یو این آئی