مملکت سعودی عرب نے بدھ کے روز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد میں سماجی فاصلے کے اصول کو دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، (Social Distancing re-imposed at Haramain Sharifain) جس کا آغاز جمعرات 26 جمادی الاول 1443 کی صبح 7 بجے سے ہوگیا۔
دنیا بھر میں کووڈ 19 خصوصی طور پر اومیکرون کے کیسز میں نمایاں اضافہ (due to Omicron driven increase in COVID-19 cases) کے درمیان سعودی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ (administration of Haramain Sharifain) کے مطابق اومی کرون کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں سماجی فاصلے (Social distances in the courtyard of the Masjid al-Haram) کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں اور پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شروع ہوچکا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے علاوہ زائرین کو ماسک کی پابندی (reimposition for the public to wear masks) بھی کرنا ہوگی۔