اردو

urdu

ETV Bharat / international

شیخ محمد بن زید اور عبد الفتاح السیسی کے درمیان ملاقات - Israel deals and energy during Cairo meeting

السیسی اور محمد بن زید کے درمیان قاہرہ اجلاس کے دوران توانائی اور اسرائیل سے 'امن معاہدہ' کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

Sisi and Abu Dhabi crown prince discuss Israel deals and energy during Cairo meeting
شیخ محمد بن زید۔ عبد الفتاح السیسی ملاقات

By

Published : Dec 17, 2020, 12:26 PM IST

Updated : Dec 17, 2020, 12:32 PM IST

بدھ کے روز قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے پرجوش انداز میں ملاقات کی۔

ویڈیو

اس ملاقات کے دوران جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ، مشرق وسطی میں سلامتی اور عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ضمن میں مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔

  • مشرقی بحیرہ روم گیس فورم میں شرکت:

شیخ محمد بن زید کے اس دورے کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات ایک مشاہد ملک کی حیثیت سے مشرقی بحیرہ روم گیس فورم میں شامل ہوگا۔

بہ شکریہ @MohamedBinZayed

واضح رہے کہ یہ فورم رواں برس ستمبر میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں مصر، اسرائیل، یونان، قبرص، اٹلی اور اردن شامل ہیں۔

اس فورم کا مقصد قدرتی گیس کی برآمدات کو فروغ دینا ہے اور خطے میں توانائی کے وسائل کو دریافت کر اس کا استعمال کرنا ہے۔

  • چارٹر پر دستخط:

بدھ کے روز فورم کا اجلاس ہوا اور ستمبر میں بین حکومت تنظیم کے طور پر فورم کے چارٹر پر دستخط کیے گئے۔

السیسی اور محمد بن زید کے درمیان قاہرہ اجلاس کے دوران توانائی اور اسرائیل سے 'امن معاہدہ' کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

یہ فورم ایک ایسے گروپ کو باضابطہ حیثیت فراہم کرتا ہے جو مشرقی بحیرہ روم سے قدرتی گیس کی برآمد کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

  • اسٹریٹجک مفادات اور تعاون:

متحدہ عرب امارات کی ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ 'فورم میں متحدہ عرب امارات کا کردار ممالک کے مابین اسٹریٹجک مفادات اور تعاون کو مستحکم کرے گا'۔

بہ شکریہ @AlsisiOfficial

السیسی نے مصر کی قومی سلامتی میں توسیع کے طور پر خلیجی سلامتی کے لئے مصر کی وابستگی پر بھی زور دیا اور اس کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو سرہایا ہے۔

فریقین نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت متعدد عرب ممالک کے مابین تعلقات قائم کرنے کے حالیہ معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اطلاع کے مطابق فریقوں نے کہا کہ 'اس ملاقات سے علاقائی اور عالمی استحکام اور سلامتی کے حصول میں مدد ملے گی اور یہ خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات، ترقی، تعمیرات اور خوشحالی کے لئے نئے افق کا باعث بن سکتے ہیں'۔

Last Updated : Dec 17, 2020, 12:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details