مصر کے وسطی صوبے سوہاگ میں ایک بڑی اور ایک منی بس کے مابین زبردست ٹکر کے سبب کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک بس جو کینا شہر سے قاہرہ کی طرف جارہی تھی، ووسری کی جانب سے آرہی بس سے ٹکراگئی، جس میں 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔
حکام نے حادثہ کی جانچ کے احکام جاری کردئے ہیں اور بچاؤ مہم چلائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں ٹرانسپورٹ نظام بے حد خراب ہے، جس کی وجہ سے یہاں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
گزشتہ برس مصر میں سڑک حادثہ میں تقریباًً 3500 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔