اردو

urdu

ETV Bharat / international

آرمینیا - آذربائیجان تنازع کے حوالہ سے سلامتی کونسل کی میٹنگ - قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین نگورنو قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کے لئے بند دروازوں کے درمیان پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔

آرمینیا-آذربائیجان تنازع کے حوالہ سے سلامتی کونسل کی میٹنگ
آرمینیا-آذربائیجان تنازع کے حوالہ سے سلامتی کونسل کی میٹنگ

By

Published : Oct 17, 2020, 9:54 AM IST

جمعہ کے روز یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روسی مشن کے پریس سکریٹری فیڈراسٹریززووسکی نے دی۔

فیڈراسٹریززووسکی نے کہا 'پیر کی صبح تین بجے بند دروازوں کے درمیان سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔'

اس اجلاس کا مطالبہ منسک گروپ، یوروپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے شہر گینجا پر حملہ، 10 افراد ہلاک

واضح رہے کہ 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج نگورنو-کاراباخ علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد لڑائی لڑ رہی ہیں۔

اس لڑائی میں اب تک دونوں جانب سے بہت سے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک 10 اکتوبر کو جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر راضی ہوگئے تھے، لیکن لڑائی پھر شروع ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details