سعودی عرب کے 85 سالہ فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے فائزر ویکسین دی گئی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے قبل ان کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی تھی۔
- 'کوررونا ویکسین پروگرام'
شاہ سلمان بن عبد العزیز کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک سعودی عرب میں 'کوررونا ویکسین پروگرام' کے تحت دی گئی ہے۔
ملک میں سرکاری سطح پر چلنے والے ایک خبر رساں ادارے میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ سلمان کو پہلی خوراک دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ شہر نیوم میں سعودی عرب نے اپنی خوراک کی پہلی کھیپ وصول کرنے کے بعد دسمبر میں ہی اس کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کیا۔