اردو

urdu

ETV Bharat / international

King Salman: شاہ سلمان نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی امید ظاہر کی - शाह सलमान ने ईरान से सीधी बातचीत की उम्मीद जताई

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے ذریعے اعتماد کی تعمیر کی امید ظاہر کی ہے۔ دونوں ممالک کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد اب بات چیت کی طرف قدم بڑھارہے ہیں۔

saudi king shah salman
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان

By

Published : Sep 23, 2021, 3:28 PM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کی ریکارڈ شدہ تقریر بدھ کو نشر کی گئی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ ایران سعودی عرب کا پڑوسی ہے اور ان کی مملکت کو امید ہے کہ دونوں ممالک کسی ایسے نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں جو علاقائی تعمیرو ترقی کے حصول کی راہ ہموار کرے گا۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے ایران کے ساتھ اپنی مملکت کی براہ راست بات چیت کے ذریعے اعتماد کی تعمیر کی امید ظاہر کی ہے۔ دونوں حریف برسوں کی کشیدگی کے بعد اب مذاکرات کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔

تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ ان کے درمیان تعلقات صرف قومی خودمختاری کا احترام کرنے اور فرقہ وارانہ باغیوں کی امداد روکنے سے ہی برقرار رہ سکتے ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ایران ، سعودی عرب ، ترکی ، قطر ، مصر ، کویت ، اردن اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور حکام نے میٹنگ منعقد کی جس میں یورپی یونین کے پالیسی سربراہان نے بھی شرکت کی، اجلاس کی صدارت عراق کے وزیر خارجہ نے کی تھی۔

پابندیاں لگانا امریکہ کا جنگ کرنے کا نیا طریقہ ہے: ایرانی صدر

مہر نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حوالے سے کہا کہ ایرانی حکومت کی ترجیح اپنے پڑوسیوں اور خطے میں تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینا ہے۔

مہر کے مطابق انھوں نے منگل کے روز نیویارک میں فن لینڈ، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور کروشیا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے ایران میں ہیں۔ ان کی پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی نشر کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details