رکن ھانی علی العمیری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے غیر ملکی معتمرین کے استقبال کے ساتھ ساتھ مسجد حرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیر مقدم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
Umrah Permission: سعودی حکومت نے چند شرائط کے ساتھ عمرہ کی دی اجازت
سعودی حکومت نے کچھ شرائط کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی جازت دے دی ہے۔ حج وعمرہ نیشنل کمیٹی کے رکن ھانی علی العمیری نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی حکومت نے کچھ شرائط کے ساتھ عمرہ کی جازت دی ہے
عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کرسکیں۔
مزید پڑھیں:یکساں سول کوڈ غیر آئینی اور ناقابل عمل: مسلم پرسنل لا بورڈ
ھانی علی العمیری نے بتایا کہ عمرہ کی 6000 غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ نیز 30 آن لائنز پورٹلز کے ذریعے عمرہ کے دوران رہائش کا انتظام کیا جا سکے گا۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے منظور شدہ اور بااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن لائن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات کی بکنگ کرائی جا سکے گی۔
TAGGED:
Saudi government