اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی - terror cell

سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے قطیف علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کی گئی کاروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

سعودی سیکوریٹی فورسس کی کاروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

By

Published : May 12, 2019, 11:56 AM IST

سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ ملک کی سکیورٹی کے خلاف ایک نیا دہشت گرد گروپ سرگرم ہوا تھا جسے ختم کردیا گیا۔

سعودی سکیورٹی ترجمان کے مطابق مشرقی علاقے قطیف میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ وہ ریاست میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے قطیف کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ کیا، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور مارے گئے۔

سعودی حکام کے مطابق کاروائی میں کسی سیکورٹی اہل کار یا شہری زخمی نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details