اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی نائب وزیر دفاع کی جانب سے یمنی صدر کا استقبال - سلامتی اور ترقی

ایک ٹویٹ میں وزیر نے صدر سے کہا کہ 'سعودی قیادت یمنی عوام کے لئے سلامتی اور ترقی کی خواہاں ہے'۔

Saudi deputy defense chief receives Yemeni president
سعودی نائب وزیر دفاع کی جانب سے یمنی صدر کا استقبال

By

Published : Nov 26, 2020, 10:26 PM IST

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی کا استقبال کیا۔

شہزادہ خالد نے کہا کہ انہوں نے یمن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

وزیر موصوف نے یمن کے استحکام کے لئے سعودی عرب کی قیادت کے عزم کی بھی تصدیق کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر نے صدر سے کہا کہ 'سعودی قیادت یمنی عوام کے لئے سلامتی اور ترقی کی خواہاں ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

انہوں نے صدر کو یقین دلایا کہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد سے یمنی عوام کے مفاد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اسی ضمن میں یمن میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے آپسی تعلقات پر زور دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details