سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے سعودی عرب میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے 490 جگہوں پر چھاپہ ماری کی۔
اس دوران بدعنوانی کے شبہ میں 411 ملزمین سے تفتیش کی گئی جبکہ مقامی اور غیر ملکیوں سمیت 65 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق، گرفتار 48 ملزمین وزارت دفاع، داخلہ، انصاف، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات اور پانی وزراعت جیسی وزارتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔