امریکی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی سفر نے سعودی عرب سے متعلق میری غلط فہمی کو ایک اچھی ذہنیت میں تبدیل کردیا ہے۔ امریکی خاتون نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سفر کرنے سے قبل اس نے جو باتیں سنی تھی وہ سب سن کر اس کے ذہن مین ایک تصویر بن گئی تھی، تاہم وہاں کا دورہ کرنے اور آنکھوں دیکھا حال جاننے کے بعد وہ اب اس سے مختلف ہے جو میں نے سعودی عرب میں دیکھا۔
سعودی عرب: سیاحوں کے نزدیک محفوظ ترین ملک - سعودی عرب خواتین
سعودی عرب خواتین کے لئے دنیا بھر میں نہایت ہی محفوظ ملک ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہم جیب میں ایک بڑی رقم رکھ کر رات کے وقت ملک کے کسی بھی علاقے میں گھوم پھر سکتے ہیں۔
امریکی خاتون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی عرب خواتین کے لئے دنیا بھر میں نہایت ہی محفوظ ملک ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہم لاکھوں ڈالر جیب میں رکھ کر رات کے وقت ملک کے کسی بھی علاقے میں گھوم پھر سکتے ہیں۔ کوئی قریب نہیں پھٹکے گا۔ یہ ہمارے ملک امریکہ کے برعکس ہے۔ اس امریکی خاتون نے کہا کہ اپنی ماں کے ساتھ وہ نجران کے سیاحتی مقامات دیکھنے کے لیے پہنچی جہاں ہماری ملاقات ایک سعودی خاندان سے ہوئی۔
انہوں نے ابتدائی بات چیت کے بعد ہمیں اپنے یہاں ڈنر پر مدعو کرلیا۔ امریکی خاتون نے بتایا کہ سعودی فیملی کے گھر پہنچے تو شروع میں ہم خوفزدہ تھے کیونکہ گھر کا راستہ ہیبت ناک سا تھا تاہم جب ہم گھر کے اندر پہنچ گئے تو ہم سب بہت خوش ہوگئے۔ امریکی خاتون نے مزید بتایا کہ سعودی خاندان نے خوش دلی سے کھانے کا اہتمام کیا تھا۔ یہ سب دیکھ کر اور مہمان نوازی سے خوش ہوکر وہ سعودی عرب کا دوبارہ سفر کرنا چاہتی ہیں۔