سعودی عرب ان مسلم ممالک میں پیش پیش رہتا ہے جہاں اسلامی احکامات سے ہٹ کر اصلاحات پر عمل کیا جاتا ہے۔ حالیہ عرصہ میں مملکت سعودیہ عرب نے مختلف فیصلوں کے ذریعہ اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ مختلف امور میں عالمی ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ تازہ فیصلہ میں سعودی عرب کے فوجی امور کی ایجنسی نے جمعرات کے روز لانس کارپورل پہلی فوجی ملازمت کی شروعات کا اعلان کیا۔ جو خصوصی طور پر خواتین کے لئے مختص ہے۔
اس ضمن میں ریاض میں واقع کنگ فہد سیکیورٹی کالج فوجی خواتین سے متعلق بہت سے کورسز میں داخلہ لے گا اور نوکریوں کے لئے اندراج کرے گا۔ واضح رہے کہ کنگ فہد سیکیورٹی کالج ایک ایسا تعلیمی اور فوجی ادارہ ہے جو ریاض کےمشرقی حصہ میں واقع ہے اور وزارت داخلہ کا حصہ ہے۔
یہ کالج وزارت داخلہ کے ملازمین اور سرکاری محکموں کو معاشرے کی خدمت کرنے اور تربیت اور حفاظت کی تربیت کے ذریعہ جامع تحفظ فراہم کرنے کے لئے خصوصی تعلیم ، تربیت اور تحقیقی خدمات مہیا کرتا ہے۔