اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب: سفری پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وبا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے آمد و رفت پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی کی ہے۔ ہنگامی نوعیت کی پروازوں کے سوا باقی تمام فضائی سرویسز، بری اور بحری گذرگاہیں بھی بند رہیں‌ گی۔

saudi arabia extends travel ban by one week
سعودی عرب: سفری پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع

By

Published : Dec 28, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Dec 28, 2020, 10:45 PM IST

سعودی عرب نے کورونا کے نئے اسٹرین کو پھیلنے سے روکنے کے لیے غیر ملکی پروازوں پر لگائی گئی پابندی کی مدت ایک ہفتے اور بڑھا دی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نیوز ایجنسی ایس پی اے نے یہ اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آمد و رفت پر پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے نئے اسٹرین کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے 21 دسمبر کو بین الاقوامی پروازوں، بحری راستوں اور سرحدوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد شہریوں کی حفاظت کو توجہ میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی سفر پر لگائی گئی پابندی کی مدت کو ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خاتون کارکن کو پانچ برس قید کی سزا

ایجنسی نے کہا ہے کہ اس پابندی کا خوردنی اشیا اور دیگر اشیا کی سپلائی پر اثر نہیں ہوگا۔ ایجنسی نے کہا کہ غیر مقیم لوگوں کو وزارت صحت کے ذریعہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ اپنے ملک جانے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ملکوں نے احتیاط کے طورپر بین الاقوامی سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ کورونا کا نیا اسٹرین برطانیہ کے علاوہ کناڈا ،ڈین مارک، بیلجیم ،نیدرلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا ،لبنان اور اردن میں پایا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2020, 10:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details