اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب میں دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلہ پر پابندی - ملک میں داخلے پر پابندی

سعودی عرب نے سفارت کاروں اور صحت کارکنوں سمیت دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Saudi Arabia bans entry to citizens of 20 countries
سعودی عرب میں دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلہ پر پابندی

By

Published : Feb 3, 2021, 10:56 AM IST

سعودی عرب نے یہ قدم کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لیے اٹھایا ہے ، جو آج سے نافذ العمل ہو گیا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا’’سعودی عرب کے صحت کے حکام کی انتھک کوششوں کے تحت احتیاط اور احتیاطی اقدامات کرنے اور کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے‘‘۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ارجنٹائنا ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پاکستان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ ہیں ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details