اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب اور پاکستان نے ’ملیشیا کانفرنس‘ کا کیا بائیکاٹ - پاکستان اور سعودی عرب نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا

ملیشیا کی دارالحکومت کوالالمپور میں کئی اہم مسلم ممالک کے چار روزہ سربراہی اجلاس کا پاکستان اور سعودی عرب نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جبکہ ترکی نے سعودی پر پاکستان کے اوپر کانفرنس میں حصہ نہ لینے کا دباؤ بنانے کا الزام لگایا۔

سعودی عرب اور پاکستان نے ’ملیشیا کانفرنس‘ کا کیا بائیکاٹ
سعودی عرب اور پاکستان نے ’ملیشیا کانفرنس‘ کا کیا بائیکاٹ

By

Published : Dec 21, 2019, 3:09 PM IST

پاکستان نے کانفرنس میں حصہ نہ لینے کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس سربراہی اجلاس کو اس لیے چھوڑ دیا تاکہ ’امه‘ میں ممکنہ تقسیم کے کچھ مسلم ممالک کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔

پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے ملیشیا اجلاس میں اس لیے حصہ نہیں لیا کیونکہ امه میں ممکنہ تقسیم کے سلسلے میں اہم مسلم ممالک کے خدشات کو دور کرنا ضروری تھا‘۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’پاکستان امه کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے کام کرنا جاری رکھے گا، جو مسلم دنیا کے سامنے آنے والے چیلنجوں کو مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے‘۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، ملیشیا کے وزیر اعظم اور ترکی کے صدر کے ساتھ سربراہی اجلاس کے پیچھے اہم ممالک میں شامل تھے۔ خان نے آخری لمحات میں اس کانفرنس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

کوالالمپور میں جمعرات کو شروع ہونے والی چار روزہ کانفرنس میں اسلامی دنیا کے کچھ خاص معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت کچھ دیگر ممالک نے اگرچہ اس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ اس کے رہنما سمٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ یہ جدہ میں واقع مسلم ممالک کے 57 رکنی تنظیم ’اسلامی تعاون تنظیم‘ کی سرپرستی میں نہیں بلکہ اس کے باہر منعقد کیا جا رہا ہے۔

کوالالمپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے دعوی کیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اس کانفرنس میں حصہ لے گا تو اس کے نتیجے میں اسے اقتصادی نقصانات کا شکار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے ہم نے دیکھا پاکستان پر سعودی عرب کا دباؤ ہے‘۔
اردگان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو دھمکا رہا ہے کہ وہاں کام کر رہے 40 لاکھ پاکستانی کو واپس بھیج دیا جائے گا اور اس کی جگہ بے روزگار بنگلہ دیشی لوگوں کو دوبارہ کام کرنا شروع کریں گے۔

ترکی کے صدر نے دعوی کیا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے بارے میں بھی اسی طرح کی دھمکی دینے والی حکمت عملی کا استعمال کیا ہے اور اپنے پیسے واپس لے لینے کی وارننگ بھی دی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے اس سال جنوری میں سعودی عرب سے’بیلنس آف پیمنٹ سپورٹ پروگرام‘ کے حصے کے طور پر اپنا تیسرا اور آخری ایک ارب ڈالر کا حصہ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details