جمعرات کو جی -20 وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں جے شنکر نے لوگوں کی سرحد پار آمد و رفت کے لئے معیاری لائحہ عمل کی تجویز پیش کی۔ تجویزمیں ٹسٹ کے طریق کار اور ٹسٹ کے نتائج کی عالمگیر قبولیت، قرنطینہ و سرگرموں اور وبائی پروٹول پر مشتمل ہے۔
انہوں نے جی 20 کے وزرائے خارجہ کو بیرون ملک میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لئے بھارت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جی 20 صدر سعودی عرب نے اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اجلاس کی صدارت کی۔