اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس کا نیتن یاہو کو انتباہ - اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی خبر

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی ملنے کے بعد اسرائیل میں ضم کرلینے کا اعلان کیا تھا۔

روسی صدر پوتن

By

Published : Sep 12, 2019, 11:16 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:50 AM IST

روس نے کہاہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی مساعی کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کرلینے کا اعلان کیا تھا۔

نیتن یاہو نے ٹیلیویژن خطاب میں کہا ، "ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔"

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details