اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ترکی اب ایک علاقائی طاقت بن چکا ہے' - news of turkey

روسی دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹی ٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ”روس اور ترکی: کل، آج اور کل“ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔

'Turkey is now a regional power'
'Turkey is now a regional power'

By

Published : Jul 23, 2021, 7:54 PM IST

روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثر و رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے۔ ترکی میڈیا کے مطابق روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے عالمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی طاقت کی ماہیت اختیار کرچکا ہے۔

روسی دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹی ٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ”روس اور ترکی: کل، آج اور کل“ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔ جس میں انسٹی ٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل کے منیجر اولیگ کارپووچ نے روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ترکی حالیہ ایام میں عالمی میدان میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس بنا پر روس اور ترکی کے مابین تعاون نے عالمی تعلقات کے تناظر میں ایک اہم ایجنڈے کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔“

کار پووچ نے جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا میں اہم کردار اپنے سر لینے کا آغاز کرنے کی وضاحت کی، انہوں نے روس کے جدید ترکی تحقیقاتی مرکز کے منیجر امور گادجی یف نے بھی ترکی کے اپنے قومی مفادات کی روشنی میں کاروائیاں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

روس اور ترکی کے شام، لیبیا، قارا باغ معاملات کے حل کی کوششیں صرف کرنے پر توجہ مبذول کرنے والے گادجی یف نے دو طرفہ تعلقات کے اسٹریٹیجک سطح پر استوار ہونے کا بھی ذکر کیا۔


یہ بھی پڑھیں: ترک ہلال احمر کا انسانی امداد کا قافلہ غزہ پٹی پہنچا


روز مرہ کے عالمی مسائل انسٹی ٹیوٹ یوریشیا ریسرچ سنٹر کے صدر علی مصطفی بے لی نے صدر رجب طیب ایردوان کا عزت و احترام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایردوان ایک طاقتور لیڈر ہیں جو کہ خود مختار طریقے سے کاروائیاں کرنے کی جستجو میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details