ایران میں روسی تجارتی نمائندہ نے کہا ہے کہ 'ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کے باوجود روسی کمپنیاں ایران میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہیں۔
تجارتی نمائندہ رستم ہنگاشین نے بتایا کہ امریکہ کی زبردست پابندیوں کے باوجود روسی کمپنیاں ایران میں توانائی، زراعت، آٹوموبائل، بجلی، کانکنی، طبی سہلولیات، آمدورفت اور دیگر شعبوں میں تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔