روس کے ایوان بالا کے مدافعتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن فرینٹس كلنٹسووچ نے شمالی شام میں فوجی مہم کی ترکی کے منصوبہ اور اس پر ترکی کی معیشت کو برباد کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں یہ بیان دیا ہے۔
پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ 'اگر ترکی شمالی شام میں فوجی آپریشن کرنے کے اپنے منصوبہ کے دائرے سے باہر جاکر کچھ بھی کرتا ہے تو ترکی کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔'
كلنٹسووچ نے فیس بک پر لکھا ' شام میں ترکی کی ممکنہ کارروائی اور اس معاملہ میں امریکی رد عمل اس ملک میں امن عمل کولامحالہ پیچیدہ بنا دے گا۔ میں صرف اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ روس شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی غیر ملکی مداخلت کا واضح طور پر مخالفت کرتا ہے'۔