مسجد حرام اور مسجد نبوی میں زائرین کو اب روبوٹ آب زم زم فراہم کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اس اسمارٹ روبوٹ کو لانچ کیا گیا تھا تاکہ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے اور وائرس سے محفوظ رہنے مدد فراہم ہو۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس روبوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔