اردو

urdu

ETV Bharat / international

کینیا میں دھماکے سے 10 فوجی ہلاک - کینیا-صومالیہ سرحد

کینیا-صومالیہ سرحد کے نزدیک گاریساکاؤنٹی میں ہفتہ کے روز سڑک کنارے ہوئے دھماکے سے کم از کم 10 فوجی افسران کی موت ہو گئی۔

کینیا میں دھماکے سے 10 فوجی افسران ہلاک(فائل فوٹو)

By

Published : Oct 13, 2019, 12:52 PM IST

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ 'ليووئی اور دماجلے کے درمیان دیگوه سڑک پر الشباب کے دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے مشتبہ دھماکہ خیز مادے (آئی ای ڈی) کی زد میں آنے سے جنرل سروس یونٹ (جی ایس یو ) کیمپ کے 10 سکیورٹی افسروں کی موت ہو گئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے کئی سکیورٹی افسروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔'

کینیا میں پولیس آئی جی ہلیری متھمبائی نے بتایا کہ 'یہ واقعہ شام چار بجے پیش آیا۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے جائے وقوعہ پر اضافی سکیورٹی کو بھیجا گیا ہے۔ متھمبائی نے کہا کہ 'بدقسمتی سے ہم نے کچھ افسروں کو کھو دیا، ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے'۔

واقعہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details