اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب نے جزیرے ’شُریرہ‘ کو پل کے ذریعے ملانے کے لیے دیا کنٹریکٹ - جزیرہ شریرہ سیاحوں کے لئے بہت خوبصورت

33 کلو میٹر پر پھیلے جزیرے شریرہ سیاحوں کے لئے بہت خوبصورت بن سکتا ہے۔ اس تک رسائی کے لیے 12 کلو میٹر طویل پل سمندر کے اوپر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Red Sea development company
Red Sea development company

By

Published : Jun 10, 2021, 7:44 PM IST

سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے عالمی سطح کے جدید سیاحتی منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے جزیرہ شریرہ تک پل کے ذریعے سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ’ارکیروڈن‘ کمپنی کے ساتھ ایک پل کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔

عرب میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 33 کلو میٹر پر پھیلا جزیرہ شریرہ سیاحوں کے لئے بہت خوبصورت بن سکتا ہے۔ اس تک رسائی کے لیے 12 کلو میٹر طویل پل سمندر کے اوپر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام ریڈ سی اور ’آرکیروڈن‘ دونوں مل کر مکمل کریں گی۔

واضح رہے کہ ’ارکیروڈن‘ دنیا بھر میں سمندر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ایک بڑی کمپنی ہے، جو بین الاقوامی سطح کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت ارکیروڈن انجینیرنگ، سامان کی فراہمی اور جزیرہ شریرہ کے پل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

پل کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے کی لمبائی 36 میٹر ہوگی۔ اس کے بعد پل کا مرکزی حصہ ہے۔

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جان باگانو نے ایک بیان میں کہا کہ پل کی تعمیر کے بعد جزیرہ شریرہ تک سیاحوں کی براہ راست رسائی ممکن ہوجائے گی جس کے بعد ہم اگلیمرحلے کے مرکزی ہدف یعنی جزیرے کو سیاحتی مقاصد کے لیے تیار کرنے کیاور قریب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پل ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پل نہ صرف جزیرہ شریرہ تک رسائی فراہم کرے گا بلکہ اطراف کے دیگر جزیروں تک فاصل کم کردے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details