مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجدِ حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکروں کو نئی ترتیب سے لگادیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حجاج کی تعداد کے تناسب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجدِ حرام میں ہجوم کا نظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی نے بتایا ہے کہ صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔