اردو

urdu

ETV Bharat / international

قطر - سعودی کے مابین پیر سے پروازیں بحال ہوں گی - قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین برس کے بعد اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور دونوں فضائی کمپنیاں پیر یعنی کل سے دوحہ اور الریاض کے درمیان پروازیں شروع کر دیں گی۔

qatar airways to resume flights to saudi arabia
قطر-سعودی کے مابین پیر سے پروازیں بحال ہوں گی

By

Published : Jan 10, 2021, 10:59 PM IST

قطر ایئرویز نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ وہ 11 جنوری سے الریاض، 14 جنوری سے جدہ اور 16 جنوری سے دمام کے لیے پروازیں شروع کرے گا۔ اس نے مزید کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ان شہروں کے لیے اپنے بڑے طیارے چلائے گا۔ ان میں بوئنگ 777-300، بوئنگ 787-8 اور ایئربس اے 350 شامل ہیں۔

قطر ائیرویز نے ٹویٹ کر اس بات کی اطلاع دی

قطری کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ’ہم سعودی عرب میں اپنے تجارتی اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلق داری کے خواہاں ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت کے بڑے ہوائی اڈوں کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں'۔

قطر ائیرویز

سعودی ایئرلائنز (السعودیہ) نے بھی ایک ٹویٹ میں پیر سے الریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اطلاع دی ہے۔

سعودی ائیرلائنز (السعودیہ) نے بھی ٹویٹ کر اطلاع دی ہے

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا: تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک، 18 زخمی

سعودی عرب نے چار جنوری کو قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ پانچ جنوری کو سعودی عرب کے شہر العُلا میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

سعودی ائیرلائنز

اس ضمن میں ان ممالک اور قطر کے درمیان دوبارہ تعلقات کی بحالی کے لیے العُلا میں ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔ اس کے بعد قطر ائیرویز نے گذشتہ جمعرات کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے اپنے طیارے گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details