اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران: سال نو کے موقع پر قاسم سلیمانی کی یاد میں تقاریب منعقد - قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت

ایرانی فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی وفات کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران القدس فورس کے نئے سربراہ کی حیثیت سے سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل غنی نے خطاب کیا اور کہا کہ 'امریکہ کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا'۔

qasem soleimani Memoirs and Programs on New Year in iran
@IRIMFA_EN

By

Published : Jan 2, 2021, 3:34 PM IST

Updated : Jan 2, 2021, 5:07 PM IST

ایرانی عوام نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور کثیر تعداد میں ریلیاں نکالی گئیں۔

ویڈیو

اس دوران ایرانی عوام کی جانب سے قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نشریات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر لوگوں نے شرکت کر کے ان کے وژن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

@IRIMFA_EN

ایرانی خبر رساں ادارہ سحر کے مطابق اس ریالی میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں میں ہلاک قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی بڑی بڑی تصاویر اور پلے کارڈ تھے۔

عراقی عوام کی جانب سے قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ایران کے شہر تہران میں فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی وفات کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران القدس فورس کے نئے سربراہ کی حیثیت سے سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل غنی نے خطاب کیا۔

  • 'کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا'

ایران کے نیم فوجی دستہ کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اختتامی دنوں میں تہران اور واشنگٹن کے مابین سخت کشیدگی کا جواب دیا جائے گا'۔

قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل غنی نے کھل کر کہا ہے کہ 'ایران کسی بھی امریکی فوجی دباؤ کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے'۔

لک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور کثیر تعداد میں ریلیاں نکالی گئیں

ریلی کے شرکا نے سرخ پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جو انتقام لینے کی نشانی ہے۔

  • تعزیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری:

سحر کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار اور تعزیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ تین جنوری 2020 کو امریکی فوج نے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل تھے۔ جب کے ابو مہدی المہندس عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل تھے۔

قاسم سلیمانی، ہلاکت سے قبل حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔جس دوران ان کو ہلاک کیا گیا۔

Last Updated : Jan 2, 2021, 5:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details