اردو

urdu

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی

By

Published : Mar 29, 2021, 3:31 PM IST

مساجد انتظامیہ زائرین حرم کے لئے انفرادی افطار پیکٹ فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Masjid E Nabvi
Masjid E Nabvi

مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کورونا وبا کے باعث یہ فیصلہ انتظامیہ نے لیا ہے۔

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ''زائرین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور ویکسین لگوائیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اورعمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں''۔

العربیہ نیٹ کے مطابق مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے۔ مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔

مساجد انتظامیہ زائرین حرم کے لئے انفرادی افطار پیکٹ فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی کے اندرونی اور باہری صحنوں اور دالانون میں کہیں بھی زائرین اور نمازیوں کو سحری پیکٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح ہو کہ گزشتہ سال کورونا وبا کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے اس سال بھی کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے برقرار رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details