اردو

urdu

By

Published : Feb 5, 2022, 10:38 PM IST

ETV Bharat / international

Erdogan Tested Positive for Covid-19: ترکی صدر اور ان کی اہلیہ اومیکرون سے متاثر

رجب طیب اردوغان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردوغان کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر Erdogan Tested Positive for Covid-19 ہوگئے ہیں، جس کی اطلاع ترکی صدر نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے دونوں کے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

President of Turkey Erdogan
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان میں اومیکرون کی ہلکی علامات نظر آئی ہیں۔

اردغان نے ٹویٹ کیا ’’میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ آج پازیٹیو آئی۔ ہم میں اس کی کچھ ہلکی علامات نظر آئی تھیں۔ شکر ہے کہ ہم زیادہ بیمار نہیں ہوئے۔ ہم اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں‘‘۔

صدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

ترکی صدر کے کورونا پازیٹیو کی خبر سننے کے فورا بعد پاکستان کے وزیراعظم عمارن خان نے بھی ٹویٹ کرکے اپنے دوست کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

عمران خان کا ٹویٹ

انھوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ابھی ابھی برادرم رجب طیب اردوگان اور محترمہ ایمینہ اردوگان میں کوروناء وباء کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کا علم ہوا ہے۔ میں، میری حکومت اور عوامِ پاکستان ان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لیے دعاگو ہیں۔

اردوغان کا ٹویٹ

اس کے بعد ترکی صدر نے بھی ٹویٹ کرکے اپنے دوست عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اردوغان نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے قیمتی دوست عمران خان، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ، ہم آپ کو، آپ کے خاندان اور پاکستان کے برادر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details