اردو

urdu

ETV Bharat / international

پومپیو پرامید، سعودی ۔ قطر تنازع حل ہوگا

مائک پومپیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک کے مابین پائیدار طور پر حل نکلے گا۔

Pompeo hopeful Saudis, Qataris dispute is solved
پومپیو پرامید، سعودی ۔ قطر تنازعہ حل ہوگا

By

Published : Dec 5, 2020, 12:33 PM IST

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سالانہ 'مناما' مباحثہ میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی ۔ قطر تنازع کی طرف اشارہ کیا ہے۔

مائک پومپیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک کے مابین پائیدار طور پر حل نکلے گا۔

ویڈیو

پومپیو نے کہا 'ہمیں بہت امید ہے کہ سعودی اور قطر کے درمیان تنازع حل ہوسکتا ہے۔ ہم بات چیت اور مکالموں کی سہولت کے لئے کام کرتے رہیں گے'۔

انہوں نے کہا 'کچھ تحریکیں ایسی ہیں جن سے ہمیں امید ہے کہ ان کے ذریعے اس بحران کا خاتمہ ہوگا۔ ہمیں حقیقت میں یقین ہے کہ خطے کی سلامتی کے لئے خلیجی اتحاد بہت ضروری ہے'۔

واضح رہے کہ بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب میں ایک سربراہی اجلاس کے فوراً بعد 5 جون 2017 کو قطر سے تعلقات منقطع کر دیے جس میں خلیجی ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا حکم

مناما ڈائیلاگ ایک سالانہ تقریب ہے جس میں دنیا بھر کے پالیسی سازوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے خطے کے سب سے زیادہ دباؤ ڈالنے والے سکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details