گھوڑوں پر سوار پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کرنے کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔
یروشلم میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکام ہونے پر ناراض ہزاروں مظاہرین نے ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا۔
اہم مظاہرہ نیتن یاہو کی یروشلم کی رہائش گاہ کے باہر ہوا، جس میں مظاہرین نے وزیر اعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل کی معیشت وائرس کی پابندیوں سے تباہ ہو رہی ہے اور بیروزگاری کی شرح عروج پر ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی مدد کی پیش کشیں سے کچھ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ بہت کم ہے۔
یہ احتجاج نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کے متعلق کیا جا رہا ہے جو اس مہینے میں دوبارہ شروع ہوا ہے۔
نیتن یاہو پر کئی طرح کی بدعنوانی کرنے، اعتماد کی خلاف ورزی اور رشوت قبول کرنے کا الزام ہے۔