اردو

urdu

ETV Bharat / international

مودی اور محمد بن زائد النہیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت - PMO office

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے مسلح دستوں کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں کووڈ وبا کے دوران باہمی تعاون اور بھارت و متحدہ عرب امارات شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لیے اعلی رہنماؤں کے مابین مشاورت ہوئی۔

وزیر اعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان سے بات چیت کی
وزیر اعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان سے بات چیت کی

By

Published : Jan 29, 2021, 1:03 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 1:36 PM IST

ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان

کورونا وائرس بحران پر قابو پانے جیسے موضوعات پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ قائم ہوا ہے۔ دونوں لیڈروں نے خطے میں کووڈ کی وبا کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون میں صحت بحران کے دوران بھی توقف نہیں آیا۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں بھی بھارت – متحدہ عرب امارات شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے گہری مشاورت اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں غیرمقیم بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے تئیں اپنی خصوصی توجہ و نگہداشت کے لئے شیخ محمد بن زائد النہیان کی خاص طور پر ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان سے بات چیت کی

دونوں لیڈروں نے کووڈ کے بحران پر جلد ہی قابو پالینے اور مستقبل قریب میں بالمشافہ ملاقات کے تئیں اپنے مشترکہ اعتماد کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 1:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details