رمضان کے مہینے میں مسجدالحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لئے حکومت کے ذریعہ اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ اجازت نامہ انہیں لوگوں کو دیا جائے گا جنہوں نے کووڈ 19 کے ٹیکے کی دونوں خوراک لی ہوگی یا پہلی خوراک کو 14 دن مکمل ہو چکے ہوں گے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ایک سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ 'توکلنا ایپ' میں بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ٹیکے لگانے والے افراد کے لئے یکم رمضان المبارک سے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد 14 دن گزارے ہیں یا وہ جو اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔