اردو

urdu

ETV Bharat / international

یو اے ای میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ کھولنے کی جازت - متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 36359 ہوگئی

متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ پروازوں، تارکین وطن کی واپسی یا امراتی شہریوں اور مکینوں کو لانے والی پروازوں کو اترنے یا وہاں سے روانہ ہونے کی محدود اجازت ہوگی۔

permission to open an international airport in the UAE
یو اے ای میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ کھولنے کی جازت

By

Published : Jun 4, 2020, 10:47 AM IST

متحدہ عرب امارات نے بدھ کو اپنے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے محدود پروازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ان ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ پروازوں، تارکین وطن کی واپسی یا اماراتی شہریوں اور مکینوں کو لانے والی پروازوں کو اترنے یا وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔

کورونا وائرس سے متعلق ایک پریس بریفنگ کے دوران یو اے ای کی قومی اتھارٹی برائے ایمرجنسی، کرائسس اور ڈیزاسسٹر کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے یہ اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسافر پروازوں کی معطلی کا فیصلہ اب بھی مؤثر العمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے اپنے آبائی ممالک کو لوٹنے کے خواہاں تارکین وطن یا سیاحوں کے لیے عارضی طور پر محدود پروازوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جن فضائی کمپنیوں کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے، ان میں امارات ائیر لائن، اتحاد، فلائی دبئی اور ایئر عربیہ شامل ہیں۔ان کی پروازوں کے اوقات کا آج اعلان کیا جائے گا۔

امارات ائیر لائن (ایمریطس) کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق 571 نئے کیسز کے ساتھ اب یہاں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 36359 ہوگئی ہے۔ ان میں 270 افراد وفات پا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details