اسرائیل میں فائزر کمپنی کی ویکسین لگنے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی ہے۔
اسرائیل میں فائزر کمپنی کی ویکسین لگنے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی ہے وائی نیٹ کے مطابق، ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور انہوں نے اس طرح کے مضر اثرات کے پیش نظر اس ویکسین کی دوسری ڈوز کو لگائے جانے پر مزید منفی اثرات کا خدشہ کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، وزارت صحت نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کی حالت بہتر ہوتی ہے تو اس کے بعد ہی انہیں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جائے گی۔
اسرائیل میں فائزر کمپنی کی ویکسین لگنے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی ہے یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پہلی ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے لئے تیار
گذشتہ برس نومبر میں اسرائیلی حکومت نے 80 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کے لیے فائزر اور بائیواینٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور جب سے ملک میں کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ تب سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ کورونا ویکسین کے بعد دو بزرگ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں نے اطلاع دی ہے کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد 96 افراد شدید پیچیدگیوں کا شکار ہوگئے ہیں اور 24 افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 225 افراد کو ہسپتالوں میں داخل ہونا پڑا اور 1388 افراد کو ہنگامی ہیلتھ خدمات کی ضرورت پڑی ہے۔