اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلسطین: اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 81 زخمی - آنسو گیس کا بھی استعمال

غزہ کی پٹی میں ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 81 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 81 زخمی

By

Published : Oct 26, 2019, 11:33 AM IST

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ڈبليو اے ایف اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زخمیوں میں 11 بچے اور طبی افسران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 81 زخمی
رپورٹ کے مطابق 37 افراد بندوق کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 29 افراد کو ربڑ کی گولیاں لگیں۔ آئی ڈی ایف نے اس دوران آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔اسرائیل کے خلاف فلسطینی شہریوں کا یہ مسلسل 80ویں دن احتجاج و مظاہرہ ہے۔ انہوں نے مارچ 2018 میں اسرائیل کے خلاف ’دی گریٹ مارچ آف رٹرن‘ نامی مہم کی شروعات کی تھی۔قابل غور ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے سرحدی علاقہ غزہ پٹی پر اکثر اسرائیلی سیکورٹی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جس میں اب تک بہت سے لوگوں کی جان بھی جا چکی ہے۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دراصل دہائیوں سے جدوجہد چلی آ رہی ہے۔ اسرائیل مغربی کنارے علاقے اور غزہ کی پٹی پر فلسطین کی خود مختاری ماننے سے مسلسل انکار کرتا ہے۔ ان دونوں علاقوں کے حصوں پر جزوی طور پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details