اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات - etv bharat urdu

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے۔

Pakistani military chief
Pakistani military chief

By

Published : May 7, 2021, 7:36 PM IST

پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کرائی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

بیان کے مطابق دورانِ ملاقات افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع، سکیورٹی، علاقائی امن اور رابطوں کے لیے تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں اور دونوں ممالک امن استحکام اور امتِ مسلمہ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادار کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے جبکہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

سعودی قیادت کے ساتھ وزیر اعظم کی مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمت کے مواقع اور مملکت میں پاکستانی آبادی کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔

سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے جنہوں نے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے علاقائی سالمیت اور استحکام میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details