پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس تعلق سے کہا کہ ''بھارتی وزیر خارجہ کو بطور مہمان اعزازی مدعو کیا گیا ہے اس لیے میں اصولا او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا'۔
رقابت: پاکستان او آئی سی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگا
سشما سوراج کو مہمان عزازی بنائے جانے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے پاکستان نے اسلامی ممالک کی تںطیم او آئی سی میں شریک ہو نے سے معذرت کر لی ہے۔
فائل فوٹو
خیال رہے کہ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے شدت پسندانہ حملے اور پھر بھارتی فضائیہ کے سرجیکل اسٹرائیک 2 کے بعد سے دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ایک کمانڈر کو بھی گرفتار کر لیا ہے جسے آج رہا کیا جائے گا۔
ایسے حالات میں او آئی سی طرف سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مہمان عزازی بنایا جانا پاکستان کو کھل رہا ہے۔