اردو

urdu

ETV Bharat / international

tents of displaced Syrians: طوفان سے بے گھر شامیوں کے خیمے تباہ - شام میں طوفان اور بارش

شمال مغربی شام میں رہنے والے بہت سے لوگ ملک کی خانہ جنگی کے دوران جنگ سے تحفظ کے لیے عارضی رہائش گاہوں یا کیمپوں میں رہتے ہیں۔ شام کی نصف سے زیادہ آبادی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکی ہے More than half of Syria's population displaced ۔ ان میں سے اکثر ایسے خیموں میں رہتے ہیں جو سخت موسمی حالات کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔

Overnight storm destroys tents of displaced Syrians
Overnight storm destroys tents of displaced Syrians

By

Published : Dec 3, 2021, 10:27 AM IST

سخت موسمی حالات اور طوفان نے شام کے شمال مغرب میں بے گھر شامیوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

بدھ کو رات بھر آنے والے طوفان نے شمالی ادلب گورنری کے رحمہ کیمپ میں درجنوں افراد کو ان کی پناہ گاہ سے محروم کر دیا dozens of people without shelter in the Rahma Camp۔

طوفان سے بے گھر شامیوں کے خیمے تباہ

یہ کیمپ طوفان سے متاثر ہونے والے علاقے کے 13 کیمپ سائٹس میں سے ایک ہے جو تیز آندھی اور بارش سے متاثر ہوا ہے، اس کیمپ میں مجموعی طور پر تقریباً 120 خاندان رہائش پذیر ہیں۔

شمال مغربی شام میں رہنے والے بہت سے لوگ ملک کی خانہ جنگی کے دوران جنگ سے تحفظ کے لیے عارضی رہائش گاہوں یا کیمپوں میں رہتے ہیں۔ شام کی نصف سے زیادہ آبادی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکی ہے More than half of Syria's population displaced ۔ ان میں سے اکثر ایسے خیموں میں رہتے ہیں جو سخت موسمی حالات کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔

رحمہ کیمپ کے سربراہ عبداللہ السطوف نے کہا کہ موسم سرما کے لیے ابھی لوگوں نے کسی طرح کی تیاری نہیں کی ہے اور نہ ہی ہمارے پاس مکمل وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کیمپ میں موجود بچوں کی حفاظت کی پوری کوشش کی لیکن تیز ہواؤں کے باعث بہت سے خیمے زمین پر گر گئے۔

انہوں نے کہا کہ "نقصان بہت بڑا ہے، کیوں کہ یہاں پر بچے بھی ہیں۔ اس لیے ہم نے صبح تک انہیں محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔ لیکن صبح ہوا تیز ہو گئی اور طوفان نے دوپہر کے قریب زور پکڑ لیا، جیسا کہ آپ اب دیکھ سکتے ہیں۔ اللہ ہماری مدد کرے۔ خیموں یا فرنیچر کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ کیمپوں میں سردیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹر بھی نہیں ہیں، وہ ابھی تک یہاں نہیں پہنچا ہے۔"

محمد السطوف کا خیمہ ہوا سے زمین پر گر گیا۔ اس کے خاندان نے اپنے پڑوسی کے خیمے میں پناہ لی۔

یہ بھی پڑھیں: Mobile clinic in syria: شام کے کیمپوں میں موبائل کلینک ایک نعمت

بے گھر شخص نے کہا کہ "خیمہ ہم پر گر گیا اس لیے ہمیں اپنا سارا سامان لے کر پڑوسی کے پاس جانا پڑا۔ اب ہمیں ڈر ہے کہ بارش ہوگی اور ہمارے پاس کوئی خیمہ نہیں ہے، ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ہم کہاں جائیں گے۔"

ایسے میں فوری طور پر ان کیمپوں میں بے گھر شامی باشندوں کے لیے نہ صرف خیمے ٹھیک کرنے ہوں گے بلکہ موسم سرما سے قبل انہیں ہیٹر و دوسری چیزیں بھی مہیا کرانی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details